Tuesday, August 7, 2018

مِری زندگی ہے ظالم ،تِرے غم سے آشکارا


پیشِ خدمت ہے خاکسار کا انتخاب، تلاطمِ زندگی کی لہروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیوانوں کے لئے بطور خاص،

مِری زندگی ہے ظالم ،تِرے غم سے آشکارا
تِرا غم ہے دَر حقیقت مُجھے زندگی سے پیارا

وہ اگر بُرا نا مانیں تو جہانِ رنگ و بُو میں
میں سکونِ دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا

مُجھے آ گیا یَقیں سا کہ یہی ہے میری منزل
سرِ راہ جب کسی نے مُجھے دفعتاً پُکارا

میں بتاؤں فرق ناصح جوہے مُجھ میں اور تُجھ میں
مِری زندگی تلاطم ، تِری زندگی کنارا

مُجھے گفتگو سے بڑھ کر غمِ اذنِ گفتگو ہے
وُہی بات پُوچھتے ہیں جو نہ کہہ سکوں دوبارا

کوئی اے شکیل دیکھے یہ جنون نہیں تو کیا ہے
کہ اُسی کے ہو گئے ہم جو نہ ہو سکا ہمارا

کلامِ شکیل بدایونی
پیشکش ذکی انور ہمدانی

Thursday, June 28, 2018

پھر سے احساس کے شعلوں کو سلگتا دیکھا

پھر سے احساس کے شعلوں کو سلگتا دیکھا.....
پھر سے احساس کے شعلوں کو سلگتا دیکھا.....

زندگی کا ایک ہی مقصد معلوم ہوتا ہے.....
زندگی کی قید میں پھڑکتے دیوانوں کو نیا سبق سکھانا.....

ایک وقت تھا کہ قہقہے یاسیت پر لگتے تھے...
اور اب قہقہوں کی سسکیاں نکالنے لگی ہے یہ زندگی.....

خیر..... زندگی کا ہر نیا سبق زندگی میں ایک نیا باب رقم کرتا ہے...
ہر ایک باب سے پہلی کی زندگی اور بعد کیوں زندگی میں کتنا فرق ہے....

سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا سبھی راحتیں سبھی کلفتیں